کویت سٹی،12اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت کی سیکیورٹی فورسز نے نام نہاد العبدلی سیل سے تعلق رکھنے والے بارہ مطلوب افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔کویتی وزارت داخلہ نے گزشتہ مہینے بتایا تھا کہ انہوں نے ابتدائی سماعت کی عدالت کے مقدمہ نمبری 302/2016 میں نام نہاد العبدلی سیل سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا کہا تھا۔انتہا پسند سیل سے تعلق رکھنے والے سولہ افراد کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں جس میں شہریوں اور مقیم افراد پر زور دیا گیا تھا کہ وہ سزا یافتہ افراد سے متعلق 112 پر کال یا قریب ترین پولیس اسٹیشن جا کر اطلاع دیں۔العبدلی سیل میں متعدد کویتی اور ایرانی شامل ہیں جو ایران اور لبنانی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کے لئے جاسوسی کی پاداش میں مطلوب ہیں۔اگست دو ہزار پندرہ میں کویت نے نے العبدلی سیل کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی جس میں ان کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد قبضہ میں لیا گیا تھا۔